دیہی علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ،ڈاکٹر یاسر طاہر

آر ایچ سی کیلکور میں میڈیسن اور دیگر طبی سامان کی فراہمی اس سلسلے کی کھڑی ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پنجگور

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:26

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر یاسر طاہر نے آر ایچ سی کیلکور کا دورہ کیا ہسپتال کے لیے ادویات، بی پی آپریٹس، میڈیسن ٹرالی، آکسیجن ٹرالی، سرجیکل سامان، فرنیچر، اسٹریچر، اور باقی ضروری سامان وہاں کے اسٹاف کے حوالے کئے اس موقع پر ڈاکٹر زبیر، ڈاکٹر نعیم، ظہور احمد، اور سجاد ظہیرڈی ایچ او پنجگور کے ہمراہ تھے ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر طاہر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں آر ایچ سی کیلکور میں میڈیسن اور دیگر طبی سامان کی فراہمی اس سلسلے کی کھڑی ہے تاکہ اس دوردراز کے علاقے کے مکینوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر ہیلتھ کی سہولتیں مہیا ہوں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کا شعبہ انتہائی اہم شعبہ ہے اس سے وابستہ افراد اپنے فرائض منصبی خلوص وایمانداری کے ساتھ انجام دینگے تو ضرورت مند افراد کی مشکلات دور ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حتی الوسع کوشش ہوگی کہ دور دراز کے ہسپتال فعال اور عوام کو ان میں طبی سہولتیں ملیں۔

متعلقہ عنوان :