مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان

حکومت کا چوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، فیصلے سے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اپریل 2024 19:48

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2024ء) مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان، حکومت کا چوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، فیصلے سے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے چوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق سمری تیار کر کے منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے۔ ذرائع وزارت خوراک کے مطابق کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔ دوسری جانب مرغی میں ہوا کے ذریعے ما ئیکو پلازمہ نامی سا نس کی بیماری پھیلنے لگی، شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی، خریداروں میں کمی کے با عث پو لٹری مالکان بھی پریشانی کا شکار ہونے لگے،مرغی میں سانس کی بیماری مائیکو پلازما کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں، جس کے باعث اوپری اور نچلی سانس کی نالی متا ثرہ ہو رہی ہے، بیماری کا شکار مرغی کو سانس میں مشکل، منہ سے رال ٹپکنے، کھانسی اور ناک سے پانی بہنے جیسے مسائل سا منے آرہے ہیں، بیماری کی یہ قسم بھاری جراثیم مائیکو پلازگیلی سی پٹیکم سے پھیلتی ہے، ماہرین کے مطا بق اس بیماری کے جراثیم ایک سے دوسرے فارم اور پرندوں کے والدین سے ان کے بچوں میں منتقل ہونے کے خدشات ہیں، مرغی میں بیماری کے باعث شہریوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ گوشت کی خریداری میں واضع فرق نظر آنے لگا ہے، گزشتہ تین روز کے دوران چکن کی قیمت میں 200روپے سے زائد کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکو پلازما بیماری کی وجہ گندم کی گہائی کے باعث ہوا میں شامل ذرات ہیں، جس کی روک تھام کیلئے پولٹری مالکان کو فوری طور پر اقدامات اٹھانا ہوں گے، کنٹرول شیڈر پر ہوا کے گزر کیلئے لگائے گئے کو لنگ پیڈز کو ڈھانپ کر اور پولٹری فارمز کے اندر ہوا میں نمی کو بڑھا کر معاملات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے،بصورت دیگر بیماری کے پھیلائو سے بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :