ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سیالکوٹ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکر دگی کا جائزہ اجلاس

اتوار 28 اپریل 2024 12:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سیالکوٹ اسد رضا کا ظمی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکر دگی کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی سیالکوٹ نے روٹی و نان کی قیمتوں کی چیکنگ و پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع سیالکوٹ کی کار کر دگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ضلع کے پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس اتوار کے روز بھی فیلڈ میں رہیں، ا نسپکشن کر یں اور روٹی ونان کی قیمتوں پر عمل در آمد کو یقینی بنا نے کی ہدایت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :