جماعت اسلامی کے نومنتخب امیرحافظ نعیم الرحمن17مئی کوفیصل آباد آئیں گے

پیر 13 مئی 2024 12:19

جماعت اسلامی کے نومنتخب امیرحافظ نعیم الرحمن17مئی کوفیصل آباد آئیں ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) جماعت اسلامی کے نومنتخب امیرحافظ نعیم الرحمن17مئی کوفیصل آباد آئیں گے وہ یہاں ایک عوامی استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔الفتح گرائونڈسلیمی چوک میں ہونے والی اس تقریب کو یادگاراورتاریخی بنانے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ نے صدرسیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں تیاریوں کے سلسلہ میں قائم کی گئی کمیٹیوں کے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے میاں طاہرایوب نے کہاکہ استقبالیہ تقریب میںباپردہ خواتین اور بچے بھی شرکت کریں گے۔ جماعت اسلامی کے کارکن زونل امرائ اورٹکٹ ہولڈرز قومی و صوبائی اسمبلی کی قیادت میںریلیوںکی صورت میں جلسہ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی انتظامات کا روزانہ کی بنیاد پرجائزہ لے گیاستقبالیہ تقریب میں شہریوں، خواتین،طلبائ ،تاجروں،مزدوروں،کسانوں ،وکلائ سمیت عام شہریوں اور سول سوسائٹی کی شرکت یقینی بنانے کیلئے وفود تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو ملاقاتیں کرکے ان افراد کو استقبالیہ تقریب میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ،پی ٹی آئی، اور پی پی ایک ہی سکے کے مختلف رخ ہیں۔76سال تک برسراقتدار رہنے والوں نے عوام کے لئے توکچھ نہیں کیا ۔ قوم کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکے ۔ صالح اور دیانت دار قیادت ہی عوام کو مہنگائی،بے روزگاری، کرپشن اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا سکتی ہے ۔جماعت اسلامی قوم کو ایسی قیادت فراہم کرے گی۔