ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے نجی ہسپتالوں کے عملے کی تربیت

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی کے ویژن اور ہدایات کے مطابق سرگودھا ڈویژن کی سطح پر ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے نجی ہسپتالوں کے عملے کی تربیت کے تیرہویں سیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈویژن سطح پر نجی ہسپتالوں، ڈائیگناسٹک سنٹرز، جی پیز وغیرہ کے تقریباً پچاس سے زائد سیٹ اپس کے ساڑھے پانچ سو سے زائد عملے کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔

تربیت کا تیرہواں سیشن ڈویژنل فوکل پرسن سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر سکندر حیات واڑئچ کی زیر نگرانی مکمل ہوا۔ جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا ڈاکٹر محمد اسلم اسد، پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر عائشہ واجد، فیصل رشید انفیکشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اوردیگر نے معاونت کی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ مختلف نجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے ڈاکٹرز، نرسز، او ٹی ایز اوردرجہ چہارم کے ملازمین سمیت تقریباً چالیس سے زائد افراد کو اس سیشن میں تربیت دی گئی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم اسد نے تربیت کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب کو انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ہسپتال کے فضلے کے انتظام کے قوانین کونافذ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ انسان کی صحت ہر دوسری چیز سے زیادہ اہم ہے اور جراثیم کے پھیلاؤ بچاؤ کے لئے انسان کی صحت کی حفاظت زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام نجی اور سرکاری ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور لیبز وغیرہ کو بھی چاہیے کہ وہ ویسٹ مینجمنٹ کے مناسب نظام کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر آگاہی کے لئے کتابچے بھی تقسیم کئے گئے جبکہ تربیتی دور کے اختتام پر تمام شرکاء کو اسناد بھی دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :