ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سات لاکھ 53 ہزار ایکٹر رقبہ پر کپاس کاشت کرنے کا ٹارگٹ مقرر

اتوار 28 اپریل 2024 19:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سات لاکھ 53 ہزار ایکٹر رقبہ پر کپاس کاشت کرنے کا ٹارگٹ مقرر کردیا گیا،اہداف کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو معیاری سہولیات کھیت تک پہنچانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔اس حوالے سے کاٹن کراپ مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن کریم بخش نے کی ۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز،کھاد، بیج اور زرعی ادویات سے منسلک افراد اور کاشتکاروں کے نمائندے موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین نے بریفنگ دی۔اس موقع پرایس ای انہار شوکت حیات ورک نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو ان کی ضرورت کے مطابق یکم مئی سے نہری پانی فراہم کیا جائے گا تاکہ کپاس کی فصل کو بروقت کاشت کیا جا سکے۔ایڈیشنل کمشنر کریم بخش نے کہا کہ ٹیل تک نہری پانی پہنچانا ہوگا اور15 مئی تک کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ملکر کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بیج،کھاد اور زرعی ادویات کے نمونے لیکر تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے جائیں،زراعت افسران زیادہ وقت کھیتوں میں گزاریں اور کاشتکاروں کی بہتر فصل کیلئے رہنمائی کریں۔

متعلقہ عنوان :