پنجاب میں بجلی پر چلنے والے7 ہزارٹیوب ویلزکوسولر سسٹم پرمنتقل کرنے کا فیصلہ
پیر 13 مئی 2024 13:42
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ قلیل المدتی پلان کے تحت 300ارب روپے بلا سود سالانہ قرض کی فراہمی کے لئے ’’نواز شریف کسان کارڈ ‘‘کے اجراکی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کے باہمی اشتراک سے 5 سے12.5 ایکڑ زمین کے مالک،مزارع،ٹھیکیداروں کو بلا سودکسان دوست قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ4 ارب روپے کی لاگت سے 3 ہزار لیزر لینڈ لیولرز سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے جبکہ ایک ارب روپے کی لاگت سے توسیعی سروسز میں بہتری کے لئے 500 زرعی گریجویٹس کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا اور 2 ارب روپے کی لاگت سے شعبہ زراعت(توسیع) کی تنظیم نو کی جائے گی اور معیاری کھادوں و زرعی ادویات کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانےکے لئے قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر کے درمیانی مدت پلان کے تحت2 سال کے اندر پنجاب میں 80 ارب روپے کی لاگت سے 7300 کھالہ جات کی اصلاح و پختگی کی جائے گی۔اسی طرح سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت 8 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر اور 2 ہزار رائس سٹرا شیڈر کی فراہمی کی جائے گی جس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو معیاری بیج، کھاد،زرعی ادویات اور ضروری تربیت کی فراہمی کے لئے 1.5 ارب روپے کی لاگت سے جدید زرعی مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ12 ارب روپے کی لاگت سے جدید زرعی مشینری و آلات سبسڈی پر فراہمی کئے جائیں گے نیزٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر کے طویل المدتی پلان کے تحت 2 ارب روپے کی لاگت سے پاک چائنہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔علاوہ ازیں ایک ارب روپے کی لاگت سے سویابین کی فصل کے بیج کی پیداوار میں ایک لاکھ ایکڑ تک زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے تعاون سے اضافہ کیا جا ئے گا،اس کے علاوہ 1.5 ارب روپے کی لاگت سے کپاس،گندم اور چاول کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف ایکسی لنس کا قیام عمل میں لایا جائے گاتاکہ ہمارے زرعی سائنسدان ریسرچ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں اور ان نتائج کی روشنی میں فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ یقینی ہو سکے۔مزید زراعت کی خبریں
-
کپاس کے کاشتکاروں کو چھدرائی کا عمل بروقت مکمل کرنے کا مشورہ
-
کماد کی فصل کو سال میں 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، محکمہ زراعت
-
پاکستان سے پیازکی ایکسپورٹ210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی
-
پنجاب میں مکئی کی سالانہ پیداوار10 گنا اضافے کے ساتھ9ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی
-
غیرکاشتکارمافیازسے گٹھ جوڑ کرکے ہزاروں بوری بار دانہ خورد برد
-
کم پانی والے علاقوں میں کاشتکاروں کو باجرے کی کاشت کی ہدایت
-
پاکستان میں موجود ساہیوال نسل گائے سب سے زیادہ دودھ دینے میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے،کماد اور آم کی پیداوارمیں پانچویں اورترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں چھٹے نمبر پرآگیا
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پاکستان اس وقت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائدکی سویابین درآمد کر رہا ہے،ڈاکٹر اقراراحمدخان
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.