ایک میڈیکل آفیسر روزانہ ٹنڈو الہیار کے خسرہ سے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرے،وزیراعلی سندھ کی ہدایت
اتوار 28 اپریل 2024 22:30
(جاری ہے)
سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے بتایا کہ 26 اپریل کو سول اسپتال ٹنڈو الہیار نے انہیں خسرہ کے چار مشتبہ کیسز رپورٹ کیے جو کہ یوسی ڈنگانو بوزدار کے علاقے لعل فقیری بہرانی گاؤں چندومیو سے لائے گئے تھے۔
بدقسمتی سے اس کے نتیجے میں گاؤں میں تین اموات ہوئی ہیں، جن میں 5 سالہ عادل ولد آصف ، 6 سالہ عدنان ولد اصغر اور 8 سالہ عاطف ولد آصف شامل ہیں جبکہ 10 سالہ اشفاق / ایشو ولد اشرف، ساکن اقبال کالونی، لطیف آباد 12، حیدرآباد بھی بیماری کے باعث انتقال کر گیا۔ 26 اپریل کو ایک ریپڈ ریسپانس ٹیم بشمول ایک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈی ایف پی (ای پی آئی)، سرویلنس ٹیم، پیڈیاٹریشن، ایم او، ڈی ایس وی،اور ایریا ویکسینیٹر نے خسرہ کے چار مشتبہ کیسز اور تین متعلقہ اموات کی تصدیق کے بعد علاقے کا دورہ کیا۔ موت کے تین کیسز کی تفصیلات کے مطابق 25 اپریل کو اقبال کالونی لطیف آباد، حیدرآباد کی رہائشی 7 سالہ اقرا ولد اشرف اپنے گھر میں انتقال کر گئی، میت کو آخری رسومات کے لیے گاؤں چندرو مہاجر لایا گیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ بچی کو خسرہ کی ویکسینیشن کی دو خوراکیں دی گئیں تھیں۔ 26 اپریل کو اشرف کے دوسرے بچے 4 سالہ عاشق کی گاؤں چندرو مہاجر اپنے گھر میں موت واقع ہوئی۔ والدین کے بیان کے مطابق بچے کو خسرہ کی ویکسینیشن کی دو خوراکیں بھی لگائی گئیں۔اسی دن 26 اپریل کو 3 سالہ ارمان ولد یامین کی گاؤں چندرو مہاجر، ٹنڈو الہ یار میں موت واقع ہوئی۔والدین کے بیان کے مطابق اسے بھی خسرہ کی ویکسینیشن کی دو خوراکیں دی گئیں تھیں۔ رپورٹ کے مطابق تینوں بچے گھر میں ہی دم توڑ گئے اور انہیں اسپتال نہیں لے جایا گیا۔خسرہ کے چار مشتبہ کیسز جنہیں لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا ان میں اشفاق/ایشو ولد اشرف شامل ہیں جس کی عمر 10 سال ہے اور وہ لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں 26 اپریل کی شام کو انتقال کر گیا اور بقیہ تین بچے 27اپریل طبی مشورے کے خلاف اسپتال چھوڑ گئے تھے۔ایک بچہ 6 سالہ عدنان ولد اصغر 27 اپریل کو اسپتال سے گاؤں چندرو مہاجر جاتے ہوئے راستے میں انتقال کر گیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہوئی۔8 سالہ مریض عاطف ولد آصف کو دوبارہ سول اسپتال ٹنڈو الہیار میں داخل کرایا گیا، بچے کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر والدین نے بچے کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال یا کسی ٹرسٹیری کیئر اسپتال میں داخل کروانے کا مشورہ دیا، تاہم والدین جانے سے گریزاں تھے۔حیدرآباد گئے اور ٹنڈو الہیار میں علاج جاری رکھا۔مشاورت کے بعد بچے کو ریفر کیا گیا اور لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ویجیلینس ٹیموں کو مزید فعال کریں اور کیس اسٹڈی کے طور پر علاقے کا معائنہ کرنے کے لیے گاؤں بھیجیں تاکہ ہنگامی بنیادوں پر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ خسرہ کی اصل وجہ یا ان دیگر وجوہات کا پتہ لگائے جن سے معصوم جانیں گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی،شیخ آفتاب احمد
-
بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت ملی ہوئی ہی: شرجیل میمن
-
تعلیم کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
-
پاکستان خطے میں ہر طرح کی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں دوسرے ملکوں سے مکمل تعاون کرےگا،عبدالعلیم خان
-
وفاقی وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی پالیسی کا اعلان کردیا
-
چوہدری پرویز الہی اور فیملی کی منی لانڈرنگ مقدمے میں عبوری ضمانتیں خارج کروانے کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
-
فواد چوہدری کی مقدمات میں ویڈیو لنک حاضری کی درخواست مسترد
-
ہم اداروں کے نہیں ، افراد کے خلاف ہیں۔ میڈیا، عدلیہ اور ریاست بند گلی میں ہو تو کوئی بھی نقصان کر سکتا ہے،ڈاکٹر عارف علوی
-
صارفین کیلئے کوئی ریلیف نہیں، بڑی کمپنیوں نے ڈبے والے دودھ کی قیمت بڑھا دی
-
تاجر کو 50 لاکھ کی پرچی دینے والا بھتہ خور گرفتار
-
سنار کی دکان میں نقب زنی میں ملوث خاتون گرفتار
-
دو روز سے لاپتہ نوجوان کی زنجیروں میں جکڑی قتل شدہ لاش برآمد ، ہسپتال منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.