برازیل،سیاحوں کی بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک،32 زخمی

پیر 29 اپریل 2024 09:00

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) برازیل میں سیاحوں کی بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ نے اطلاع دی کہ برازیل میں سیاحوں کی بس کارواروسے جنوب شہر ساؤ پالو کی طرف جا رہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے باعث تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا،ان میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :