نارووال،رشتے سے انکار پر ملزمان کی خانہ بدوشوں پر فائرنگ سے تین سالہ بچہ جاں بحق ،ماں شدید زخمی
ملزمان 15سالہ لڑکی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے،ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ‘پولیس
پیر 29 اپریل 2024 13:25
(جاری ہے)
پولیس رپورٹ کے مطابق گرین سٹی میں جھگیوں میں رہائش پذیر خانہ بدوش گلزار حسین اپنے چچا محمد رفیق اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ جھگیوں میں سو رہے تھے کہ رات کے وقت مسلح ملزمان سکنہ سیالکوٹ خانہ بدوش آئے اور انہوں نے للکارا مارا کہ انہیں سنیاں بی بی کا رشتہ نہ دینے کا مزہ چکھا دو اور اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر تین سالہ بچہ شماں ولد رفیق موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی والدہ گڈو بی بی شدید زخمی ہو گئی۔
ملزمان پندرہ سالہ سنیاں بی بی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔ڈی پی اونارووال کے احکامات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اور آئی ٹی اور سی آئی اے ٹیموں کو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔اغواہونے والی بچی کو جلد از جلد بازیاب کروانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب
-
پی پی 32 گجرات، پرویزالٰہی کی مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم کا بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
-
سی پیک کے دوسرےمرحلے میں ہماری توجہ برنس ٹو بزنس روابط کو بڑھانے پر مرکوز ہے، احسن اقبال
-
پنجاب میں کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا‘مریم نوا شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورآئی جی پولیس پنجاب عثمان انور کی ہدایات پرجرائم میں کمی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سب ڈویژنل پولیس
-
پاکستان کی ترقی میں سکھ برادری کا اہم کردارہے ، وفاقی وزیرقانون کا سیمینار سے خطاب
-
سائفر کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہو گیا‘ مسرت جمشید چیمہ
-
شادی پورہ میں معمولی جھگڑے پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا
-
ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل سے نیب ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج ہونے یا نہ ہونے پر تفصیل مانگ لی
-
پسند کی شادی کرنے والی دو بہنیں غیرت کے نام پر بھائی، باپ اور چچا کے ہاتھوں قتل
-
پنجاب بھر کے قبرستانوں کی چار دیواری تعمیر کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.