کامیڈی کے بادشاہ منور ظریف کی48ویں برسی منائی گئی
پیر 29 اپریل 2024 14:12
(جاری ہے)
منورظریف کو دنیا سے گئے نصف صدی ہونے کو ہے لیکن ان کا فن اور اس کے تمام رنگ ابھی تک تازہ محسوس ہوتے ہیں۔ مرزا اسد اللہ خان غالب کے کلام کی طرح منورظریف کی اداکاری بھی کبھی آؤٹ ڈیٹیڈ نہیں ہوئی۔
منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ڈنڈیاں سے کیا ۔منورظریف ایسے باصلاحیت فنکار تھے جنھوں نے اپنی دوسری فلم ہتھ جوڑی سے ہی اپنی جگہ بنا لی تھی پھر ملنگی،بھریا میلہ، امام دین گواویا، باؤجی اور اس کے علاوہ دیا اور طوفان 60 کی دہائی کی قابل ذکر فلمیں رہیں۔فلم 'ملنگی' میں منور ظریف نے اپنے ساتھی اداکار زلفی کے ساتھ مل کر ایک نئی اختراع ڈالی جس میں انھوں نے ساری فلم میں نثر میں ڈائیلاگ بولنے کی بجائے شاعری اورردیف قافیہ کا خیال رکھتے ہوئے مکالمے بول کر فلم بینوں کو محظوظ کرنے کیساتھ خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔70 میں 'ہیر رانجھا' نمائش کے لیے پیش ہوئی جس میں ہیر کا کردار فردوس اور رانجھا کے کردار میں اعجاز بہت موزوں دکھائی دیے لیکن دونوں کے ساتھ ساتھ سیدے کھیڑے کے کردار میں منورظریف نے بھی خوب داد سمیٹی اور امر ہو گئے۔مذکورہ فلم کے لیے منورظریف کو بہترین کامیڈین کا نگار ایوارڈ دیا گیا۔ بعدازاں ضدی، پردے میں رہنے دو، اج دا مہینوال، بنارسی ٹھگ، خوشیا، رنگیلا اور منورظریف، جیر ابلیڈ، منجھی کتھے ڈانواں اور نوکر ووہٹی دا نمایاں فلمیں رہیں۔نوکر ووہٹی دا میں منور ظریف کے ساتھ آسیہ اور ممتاز تھیں جبکہ اداکار شاہد نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔منورظریف اور رنگیلا کی جوڑی وقت کی مقبول ترین جوڑی ثابت ہوئی۔ فلم سازوں نے ان کے ذاتی ناموں پرفلمیں بنائیں، جن میں رنگیلا اور منورظریف کے علاوہ کچھ اور فلمیں بھی شامل ہیں۔منور ظریف 29 اپریل 1976 میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔\932مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
-
نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.