ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

منگل 30 اپریل 2024 21:43

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس کمی کے نتیجے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہو کر 2 ہزار 813 روپے 85 پیسے ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :