ایس ڈی پی او وارث خان ملک رفاقت حسین کی بی بی ایچ ہسپتال آمد

ملزمان کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل عاصم کی عیادت ،جلد صحت یابی کی دعا کیساتھ نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا

منگل 30 اپریل 2024 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ایس ڈی پی او وارث خان ملک رفاقت حسین کی بی بی ایچ ہسپتال آمد،ایس ڈی پی او وارث خان مری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عاصم کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ا یس ڈی پی او وارث خان ملک رفاقت حسین نے بی بی ایچ ہسپتال میں مری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عاصم کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا،ایس ڈی پی اووارث خان نے کانسٹیبل عاصم کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔

ایس ڈی پی اووارث خان ملک رفاقت حسین نے کہاکہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنے والے شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں۔