پشاور، بارشوں سے حادثات میں 17افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے

منگل 30 اپریل 2024 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 23 افراد زخمی ہوئے جب کہ بارشوں میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع باجوڑ میں ہوا۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی وجہ سے مختلف اضلاع میں 148 مویشی بھی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 116 گھروں کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ بارشوں کے باعث تمام بند شاہرائوں کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔