چیئرمین نیو کراچی ٹائون کی زیر صدارت اجلاس ،عوام کی فلاح اورترقی کیلئے قراردادیں پیش

منگل 30 اپریل 2024 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف کی زیر صدارت ٹائون میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کے چھٹے اجلاس کا انعقادکیاگیاجس میں ٹائون کی عوام کی فلاح اورترقی کیلئے قراردادیں پیش کی گئیں جن میں ٹائون کی حدود میں واقع سڑکوں ،پارکس کی تعمیر و مرمت اور تزین و آرائش کے بعد بحالی کی منظوری شامل ہیں۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹائون نے کہا کہ ہم نے وسائل کی کمی کے باوجودموجودہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدا مات اٹھائے، جس کے نتیجے میں ٹائون کی تعمیر و ترقی کا آغاز ہو چکا ہے اور عوام جلد اس کے ثمرات دیکھیں گے۔ اجلاس میں نیو کراچی ٹائون کونسل کے اراکین نے سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے قرارداد پیش کی جس میں کے ایم سی کے زیر انتظام 5000 رروڈ یوپی موڑ تا 4Kچورنگی،پاور ہائوس اور دو منٹ یوٹرن کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔اس موقع پرچیئرمین نیو کراچی ٹائون نے کہا کہ ٹائون کی حدود میں قائم پارکس و پلے گرائونڈز کو فوی بحال کیا جائے تاکہ عوام کو سستی اور صحت مند تفریح میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیاد پر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر سیکٹر11-D (اتوار کار بازار) نیو کراچی میں مویشی منڈی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین نیو کراچی ٹائون شعیب بن ظہیر اورٹائون اراکین کونسل اوریوسی چیئرمینز و وائس چیئرمینز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :