فیصل آباد میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین کم سن بچے جان بحق اور نو سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے

بدھ 1 مئی 2024 00:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین کم سن بچے جان بحق اور نو سالہ بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ کنال روڈ گٹ والا کے قریب چوہدری سلیم کے ڈیرا امین ٹاؤن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 2 بہنیں اور ایک بھائی جھلس جانے سے جاں بحق اور ایک بہن اور والد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ون ون ٹو ٹو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں چھ ماہ کی امبر دختر عبداللہ،6 سالہ ایمن دختر عبداللہ اور8سالہ ارسلان ولد عبداللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں تین سالہ نور فاطمہ ولد عبداللہ اور 38 سالہ عبداللہ ولد امیر علی شامل ہیں۔زخمی باپ بیٹی کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہاسپٹل کے بتن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول میں آگ لگنے کی اطلاع ملی فوری ریسکیوٹیم کو روآنہ کر دیا گیا –دو افراد کو ذخمی حالت میں ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے باقی سرچ آپریشن کے دورآن تین بچوں کی ڈیڈ باڈیز ملی ہیں ۔

سرچ آپریشن مکمل ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکے اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :