مالی سال کے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں تقریباً 100فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لیوی سے وصولی 719 ارب 56 کروڑ روپے رہی،رپورٹ

بدھ 1 مئی 2024 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) جولائی تا مارچ سالانہ بنیاد پرپیٹرولیم لیوی کی وصولی میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لیوی سے وصولی 719 ارب 56 کروڑ روپے رہی جبکہ گزشتہ سال گزشتہ سال جولائی تا مارچ لیوی کی مد میں وصولی 362 ارب 48 کروڑ روپے تھی۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کاہدف 869 ارب روپے مقرر ہے اور آئی ایم ایف نے رواں مالی سال لیوی سے وصولی کا تخمینہ 918 ارب روپے لگایا ہے۔گزشتہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے، اس وقت فی لیٹرپیٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :