فلپائن،کنویں میں مٹی تلے دب کر 2 مزدور ہلاک

بدھ 1 مئی 2024 18:20

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) فلپائن کے صوبہ کوئزون میں دو مزدور کنویں میں زندہ دفن ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے ۔شنہوا کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نےمیڈیاکو بتایا کہ صوبہ کوئزون کے شہر کالاؤگ میں چار مزدور کنویں کے اندر کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک کنویں کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں چاروں مزدور مٹی کے نیچے دب گئے تاہم ریسکیو کارروائی کے دوران 2مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے طویل آپریشن کے بعد ہلاک ہونے والےمزدوروں کی لاشیں نکال لی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس زمین کے مالک سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ کھدائی کی سرگرمی کے مقصد کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :