راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ میں کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا

بدھ 1 مئی 2024 19:28

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ ان سے ملاقات کے بعد پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا، یہ سوچے بغیر کے وہ پہلے سے شادی شدہ اور ان کے بچے بھی ہیں۔ 35 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر سے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ملاقات لندن میں ہوئی اور میں نے عمومی طور پر جیسے ہائے کہتے ہیں کہہ کر آگے بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

لیکن اس مرتبہ میں نے کہا ان سے ناشتے پر ملتے ہیں، ہماری ٹیم کے جو آٹھ دس افراد شامل تھے ہم سب اگلے دن ناشتے پر ملے، مجھے انکے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ انکا جو بھی کام تھا اسکا بعد میں پتہ چلا۔ پھر ہم نے ہفتوں نہیں دنوں میں سمجھ لیا کہ ہمیں شادی کرلینا چاہیے۔ اپنی حالیہ فلم ’’امر سنگھ چمکیلا ‘‘کی کامیابی پر خوش پرینیتی چوپڑا کے مطابق میں قسم کھاتی ہوں کہ میں راگھو چڈھا سے ملی اور پانچ منٹ میں جان لیا کہ ہمیں شادی کر لینی چاہیے۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ شادی شدہ اور بچوں کے باپ بھی ہیں اور انکی کیا عمر ہی یہ میرے سامنے ناشتے پر بیٹھے میں نے انھیں دیکھا اور سوچا کہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، یہ خدا کی طرف سے تھا۔

متعلقہ عنوان :