سید حسنین حیدر سیکرٹری سینیٹ تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 1 مئی 2024 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ تعینات کردیا گیا،سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سید حسنین حیدر اس سے قبل بطور سپیشل سیکرٹری گریڈ 22میںخدمات انجام دے رہے تھے وہ گزشتہ 20سال سے سینیٹ سیکرٹریٹ سے وابستہ اور قانون سازی اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ اس وقت سینیٹ سیکرٹریٹ کے سب سے سینئر افسر ہیں۔

متعلقہ عنوان :