مختلف مقدمات میں نامزد ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کے بعد نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی

اتوار 5 مئی 2024 15:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2024ء) مختلف مقدمات میں نامزد ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کے بعد نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پنیالہ کی حدود میں مختلف مقدمات میں نامزد ملزم شاہد آفریدی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، مذکورہ زخمی شاہد آفریدی ضمانت قبل از گرفتاری کراچکا تھا ۔