پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ چیف منسٹر یوتھ اینیشی ایٹیو بائیکس پورٹل کے ذریعے حکومت پنجاب کو طلبہ کی جانب سے 72640 درخواستیں موصول

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 مئی 2024 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2024ء) چیف منسٹر یوتھ انیشی ایٹو کے تحت طلبہ کو 20 ہزار موٹر سائیکلوں کی بلاسود فراہمی کے پروجیکٹ کے سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکومتِ پنجاب کیلئے وضع کردہ بائیکس پورٹل کے ذریعے طلبہ کی جانب سے 72640ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 57366طلبہ نے پٹرول بائیکس جبکہ 15274 ہزار طلبہ نے ای بائیکس کیلئے اپلائی کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ پورٹل کے ذریعے طلبہ کو بائیکس کیلئے آن لائن اپلائی کرنے میں بہت زیادہ سہولت حاصل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :