Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترقی کا سفر دوبارہ شروع کر چکی ہے۔رمیش سنگھ اروڑہ

پیر 6 مئی 2024 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے پیر کے روز یہاں نارووال میں ایک گائوں سھاری میں تقریب برائے تقسیم فنڈز مسیحی برادری میں شرکت کی اور مسیحی برادری میں ایسٹر گرانٹ تقسیم کی،اس موقع پر مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر کو ڈھول کی تھاپ پر خوش آمدید کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حقدار کی دہلیز پر اس کا حق پہنچا رہے ہیں اور مسیحی برادری کے لیے کروڑوں روپے کی ترقیاتی اسکیمیں شروع کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسیحی برادری اپنے علاقوں میں خود اسکیموں کا بتائے گی تا کہ یہ گلہ بھی ختم ہو جائے کہ وزرا ءاپنے دفاتر میں بیٹھ کر ہی اسکیمیں شروع کروا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ نارووال کی کلیسائوں کے تمام مسائل حل کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی کا سفر دوبارہ شروع کر چکی ہے۔رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ جاری منصوبوں پر مکمل پہرہ دیں اور کسی بھی ٹھیکیدار وغیرہ کو من مانی نہ کرنے دیں۔انہوں نے کہا کہ سھاری میں قبرستان کی چار دیواری شروع کردی گئی ہے تاہم نارووال کی مسیحی برادری کو اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف لانا ہوگا اور عہد کرنا ہوگا کہ مل کر تعلیم کے میدان میں اپنے بچوں کو کامیاب کریں گے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات