استور،غذر کے سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، سپیکرنذیر ایڈووکیٹ

منگل 7 مئی 2024 14:51

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2024ء) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ نے غذر کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غذر میں سرکاری سکیموں کی بروقت تکمیل میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا عوامی نوعیت کے منصوبوں کی شفاف اور بر وقت تکمیل کے لئے ذمہ دار ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

گاہکوچ شہر کے دورے کے موقع پر کہا کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم منصوبے کی فوری تکمیل یقینی بناکر لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے جبکہ پائپ کی کھدائی کے لئے سڑکوں کو خراب کرنے کے بعد ٹھیکیدار اور ادارے کو چاہیئے کہ وہ سڑکوں کو اپنی اصلی حالت میں تیار کریں تاکہ مسافروں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے گوٹو مس لنک روڑ کو فوری طور پر مرمت کرکے علاقہ مکینوں کی شکایت دور کرنے کی ہدایت کی ہے سپیکر نے گاہکوچ شہر کے دورے کے موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان سے بریفننگ بھی لی اور موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ نظام کی بہتری کے لئے مزید کوششوں کو بروئے کارلائیں۔\378

متعلقہ عنوان :