برطانیہ، دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں 3 افراد گرفتار

برطانوی پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی،رپورٹ

جمعرات 9 مئی 2024 11:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) برطانوی پولیس نے دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتاریاں شمالی انگلینڈ کے علاقے سے کی گئیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق چار مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں جن میں بولٹن، گریٹ لیور، ابرام اور ہنڈلی ایریاز شامل ہیں۔اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔برطانوی پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں پینتیس، چھتیس اور اکاون برس ہیں۔

متعلقہ عنوان :