پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے

جمعرات 9 مئی 2024 11:53

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز نے متعدد ہسپتالوں کے دورے کر کے وہاں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات، ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی‘ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصورکی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں بتایاگیاکہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کر کے وہاں پر طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور میڈیسن کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کر کے وہاں پر تمام طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کے لواحقین سے دی جانیوالی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔\378

متعلقہ عنوان :