لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت،سماعت ملتوی

جمعرات 9 مئی 2024 19:05

لاہور ہائیکورٹ ،فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف عدالتوں میں پیشی کیلئے درخواست گزار کے وکیل کو دلائل پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت16 مئی تک ملتوی کر دی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خاں نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی،فواد چودھری کے وکیل نے استدعا کی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی اجازت دی جائے۔