بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا

جمعرات 9 مئی 2024 22:08

بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) بھارت میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس نے مقامی کے ساتھ ساتھ نیشنل میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بہار اور بنگال بارڈر کے علاقے پوٹھیا بلاک کے ضلع کشن گنج کی رہائشی خاتون طاہرہ بیگم کے ہاں بیک وقت 5 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد اب دوسری ڈلیوری تھی، جس میں بیک وقت 5 بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

طاہرہ بیگم بتاتی ہیں کہ جب وہ 2 ماہ کی حاملہ تھیں، تب اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ ان کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش متوقع ہے، تاہم الٹراساؤنڈ نے اس بات کو واضح کیا کہ 4 نہیں بلکہ 5 بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔خاتون کو مقامی اسپتال رضا نرسنگ ہوم داخل کرایا گیا تھا، جبکہ ان کی ڈاکٹر جو کہ ان کے حمل کو شروعات سے دیکھ رہی تھیں، ڈاکٹر فرضانہ نے ہی ان کی ڈلیوری میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچوں اور ماں صحت مند ہیںتاہم نومولود بیٹیوں کو قبل از وقت پیدائش کے باعث مزید طبی امداد کے لیے اسپتال میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب گاؤں والے خاتون کے ہاں 5 بیٹیوں کی پیدائش پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :