منافق اور خوشامدی لوگوں سے ڈر لگتاہے ،ایسے لوگوں سے دور رہتی ہوں‘ شگفتہ اعجاز

گلوکاری کا شوق تھا مگر قسمت مجھے اداکاری کی طرف لے آئی ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

اتوار 12 مئی 2024 10:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہاہے کہ منافق اور خوشامدی لوگوں سے ڈر لگتاہے اور ایسے لوگوں سے ہمیشہ دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں ، شوبز کی دنیا میں منافقت کا عنصر شروع سے ہی چلتا آرہا ہے اور وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے گلوکاری کا شوق تھا مگر قسمت مجھے اداکاری کی طرف لے آئی ۔

گلوکاری میں مجھے حامد علی بیلا اور اداکاری میں عظمیٰ گیلانی نے بڑا متاثر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کڑاہی گوشت اور نمکین گوشت بنانا اداکار عابد علی نے سکھایا ، مجھے دیسی کھانے پسند ہیں ، گھر میں پنجابی بولتی ہوں اور عام زندگی میں سب سے اردو میں بات کرتی ہوں ۔ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ جس دور میں ٹی وی پر کام شروع کیا تھا وہ پی ٹی وی کا سنہری دور تھا ۔

متعلقہ عنوان :