پشاورمیں کمرشل بجلی چوری کےخلاف پیسکواورایف آئی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری
اتوار 12 مئی 2024 19:00
(جاری ہے)
پیسکوکی پشاورکے نواحی علاقہ لنڈی ارباب سب ڈویژن میں پیسکو کی ایس اینڈ آئی ٹیم اورایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کی اورایک روزمیں 58کمرشل کنکشن چیک کئے اورمیٹرٹمپرڈ ہونے کی وجہ سے 6غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے، پیسکو ترجمان نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران الفلاح ہاسٹل، محفل ہوٹل، آفریدی ہاسٹل برانچ 1اور 2، اورمادر ہاسٹل 2 کے میٹر ٹمپرڈ پائے گئے جن کے خلاف موقع پرکارروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کرکے میٹر ضبط کر لئے گئے ،اس کےعلاوہ ایک ڈومیسٹک صارف کی بجلی بھی میٹرٹمپرڈ ہونے کی وجہ سے منقطع کردی گئی، مذکورہ بجلی چوروں کےخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غیرقانونی کنکشنزمنقطع کر کے بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئےاورمقدمات کے اندراج کیلئے مراسلے متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیے گئے ہیں،پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں یف آئی اے اہلکاروں کی معاونت سے ایسے علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کی جا رہی ہیں جہاں سخت مزاحمت کے باعث یک طرفہ کارروائی کرنا ممکن نہ تھا۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز
-
شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا،غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال
-
جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر’’ پری پیڈ سپلائی‘‘کا میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
-
گوادر فری زونز میں ڈی ڈالرائزیشن کا آغاز ہو گیا
-
پنجاب میں اسلحہ لائسنس بنانے کا اختیاراضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو سونپ دیا گیا
-
پورے سسٹم کی چابی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، شبلی فراز
-
پنجاب پولیس کا موبائل صارفین کی سی ڈی آرپولیس کوجاری
-
سندھ میں ایڈز کا پھیلاؤ، اہم انکشاف سامنے آگیا
-
مافیا بے لگام ، ایل پی جی کی قیمت میں 50روپے فی کلو بلا جواز اضافہ کردیا گیا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس
-
گورنر سندھ کی متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
ضلع اٹک کی تمام سیاسی پارٹیاں میرے ساتھ مل کرعوامی خدمت کے سفر میں شامل ہوں، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.