آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا ئیں ،ا ے ڈی سی جنرل

اتوار 12 مئی 2024 19:10

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شبیرحسین بٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں آلودگی اورسموگ کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔اس ضمن میں فیکٹریزاورانڈسٹریز کے مالکان سے گزارش ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہریوں کیلئے صاف ستھرے اورصحت بخش ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈی دفترمیں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام،دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں ،بھٹیوں اور بھٹوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنیکے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

صدر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ فیصل ایوب ،اخلاق احمد بٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سلمان اسلم،انسپکٹر ماحولیات غلام مرتضی بھٹی اور میٹل ریسائکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سموگ کمیٹی کو متحرک کرنے کیلئے تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر چیمبرآف کامرس شیخ فیصل ایوب اورمیٹل ریسائکلنگ ایسوسی ایشن نے یقین دہانی کروائی کہ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کی ہدایات پرمن وعن عملدرآمد کیا جائے گا اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے ضلع کو سموگ فری بنانے کے سلسلہ میں موثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک اورمحفوظ و مامون بنایا جا سکے۔\378