ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت محکمہ جات کے سربراہان کا اجلاس

پیر 13 مئی 2024 13:44

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت محکمہ جات کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور سرکاری امور کی انجام دہی میں بہتر حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ آپس میں بہتر کوآرڈینیشن قائم کرکے عوامی مسائل کا حل تلاش کرنا اور سرکاری امور کی بجاآوری میں غیر معمولی دلچسپی لینا میری اولین ترجیح ہے۔

آپس میں مل بیٹھنا مسائل کا حل تلاش کرنے اور گورننس کی بہتری میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع استور سیاحت کے اعتبار سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے،تعالیٰ نے ضلع استور کو حسین قدرتی نظاروں سے نوزا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب نے سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بہترین میزبانی کا فرض ادا کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح استور کا رخ کریں،یہاں کا کاروبار چلے اور معاشی صورت حال بہتر ہو اور لوگوں کی زندگی میں میں خوشحالی آئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے بہتر انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،شہر کی خوبصورتی اور سجاوٹ کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گے۔انہوں نے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ سب بھی ضلع کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔\378

متعلقہ عنوان :