یو اے ای کا فلسطینی ریاست کو یو این کی رکنیت دینے کی قرارداد منظوری کا خیرمقدم

پیر 13 مئی 2024 17:23

یو اے ای کا فلسطینی ریاست کو یو این کی رکنیت دینے کی قرارداد منظوری ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کی یو این او کی مکمل رکنیت کے حق میں قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارات کی طرف سے کہا گیا ہے یہ اس دیرینہ تنازعے کے حل کے لیے تاریخی قدم ہے۔ اس فیصلے سے خطے میں امن اور مسئلے کے دو ریاستی حل می طرف پیش رفت ہو گی۔خیال رہے جمعہ کے روز جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 143 ارکان نے فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دینے کے حق میں پیش کردہ قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیا۔