سشانت کو موت سے قبل ہی اپنے موت کا علم تھا، بہن کا دعوی

پیر 13 مئی 2024 20:01

سشانت کو موت سے قبل ہی اپنے موت کا علم تھا، بہن کا دعوی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے چار سال بعد بہن پریانکا سنگھ نے انکشاف کیا کہ انکے بھائی کو اپنی سابقہ منیجر دیشا سالیان کی موت کے بعد سے ہی اپنی موت کا خطرہ لاحق تھا۔

(جاری ہے)

پریانکا سنگھ کے مطابق سشانت نے اپنے خلاف ملنے والی دھمکیوں پر شروع میں تو کوئی توجہ نہ دی، تاہم دیشا سالیان کی موت کی خبر آنے کے بعد یہ معاملات بڑھ گئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ سشانت نے اپنی مینیجر کی موت کے بعد اپنی بہنوں سے کہا کہ 'یہ لوگ مجھے بھی نہیں چھوڑیں گے۔پریانکا کا بتانا تھا کہ جب سشانت نے ہم سے یہ بات کہی تو وہ خوف سے کانپ رہا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اداکار نے 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے باندرہ گھر میں لاک ڈائون کے دوران تنہا رہتے ہوئے خودکشی کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :