پاکستان اورترکیہ کا دوطرفہ تجارت کو5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق
پیر 13 مئی 2024 21:54
(جاری ہے)
انہوں نے ترکیہ کے سفیرکو پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے آگاہ کیا اورکہاکہ کونسل کا مقصد دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں خاص طور پر زرعی مشینری، آلات اور بڑے پیمانے پر کارپوریٹ فارمنگ میں ترکیہ کی سرمایہ کاری کے امکانات کاذکربھی کیا۔احدچیمہ نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں امکانات کو مزید اجاگر کیا اور بین الحکومت اورنجی شعبہ کے ذریعے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ترکیہ کیسفیر نے وزیر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعتراف کیا۔ ترکیہ کے سفیرنے اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کونسل اور سٹریٹجک اکنامک فریم ورک کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے اور توانائی، بینکنگ، تجارت، ریلوے اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ترکیہ کی خواہش کا اظہار کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت کے حجم کو5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے پر بھی گفتگو کو، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستان میں ترکیہ بینک کی برانچ کے قیام کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے ترکیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے قریبی کام جاری رکھنے کے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: سمندری طوفان ریمل سے 32 لاکھ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ
-
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے مشترکہ طور پر سمندر میں 675 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی
-
بہاولپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
ان کی اپنی بیویاں نہیں مانتیں کہ یہ جیتے ہوئے ہیں
-
سڈز 4 کانفرنس: مستقبل کے لائحہ عمل پر غوروخوص شروع
-
آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے
-
گنڈا پور کا وفاقی حکومت سے معاملات طے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات ہور ہے ہیں
-
فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلب
-
ڈالر پھر سے روپیہ کی کمر توڑنے کیلئے تیار؟
-
جنرل باجوہ کی اتنی تعریف شاید میراثی بھی نہ کرسکیں، اس کا کوئی نظریہ یا اصول نہیں
-
شہداء کے اہل خانہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے‘وزیرداخلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.