وزیرداخلہ محسن نقوی کا مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 13 مئی 2024 22:40

وزیرداخلہ محسن نقوی کا مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی ..
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹریفک حادثہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔