بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

خاص طرح کا بلڈ ٹیسٹ کیا جائے تو اس سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی کی جا سکتی ہے .طبی جریدے اسٹروک کی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 مئی 2024 11:26

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2024 ) امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے عام طور پر جسم کے بعض حصوں کے مفلوج یا ناکارہ ہونے کو فالج کی علامات سمجھا جاتا ہے اور فالج کے خطرات کی نشاندہی کرنا مشکل ہوتا ہے، اس کے لیے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور بہت سارے بلڈ ٹیسٹس سمیت دوسری چیزوں کو بھی دیکھا جاتا ہے.

(جاری ہے)

تاہم اب ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر ایک خاص طرح کا بلڈ ٹیسٹ کیا جائے تو اس سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی کی جا سکتی ہے طبی جریدے اسٹروک میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے کئی دہائیوں سے مریض افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر ان کے فالج ہونے کا سبب تلاش کیا. ماہرین نے فالج کا شکار ہونے والے افراد کی جانب سے کرائے جانے والے بلڈ ٹیسٹس سمیت دوسرے ٹیسٹس کا بھی جائزہ لیا اور پھر نتیجہ اخذ کیاماہرین نے مرد اور خواتین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور زیادہ تر رضاکاروں کی عمریں 45 برس تک تھیں اور ماہرین نے ان میں فالج کی عام قسم اکیمک اسٹروک (ischemic stroke) سمیت انجری اسٹروک کا جائزہ لیا.

ماہرین نے پایا کہ انفلیمیشن (inflammation) یعنی تیزابیت یا سوزش کے ایک گروپ کے متحرک ہونے کی وجہ سے زیادہ تر افراد فالج کا شکار بن سکتے ہیںبلڈ ٹیسٹ کے ذریعے انفلیمیشن (inflammation) کا الگ ٹیسٹ بھی ہوتا ہے جب کہ ماہرین انفلیمیشن کو مزید جاننے کے لیے مختلف پروٹینز کے ٹیسٹ بھی کرواتے ہیں اور پروٹینز کا نارمل رینج سے زیادہ ہونا کسی بیماری کی نشاندہی کرتا ہے.

ماہرین کے مطابق مونوسائٹ سمیت دیگر پروٹینز کی نارمل سے زائد مقدار فالج کے خطرے کی علامات کو ظاہر کرتا ہے اور اگر متعدد انفلمیٹری پروٹینز نارمل رینج سے زائد ہوں تو اس سے عام افراد میں فالج کے شکار ہونے کے امکانات چار فیصد سے زائد ہوجاتے ہیںماہرین نے مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انفلیمیٹری پروٹینز یا گروپس کے بلڈ ٹیسٹس پر مزید ریسرچ کی جائے.

متعلقہ عنوان :