کرائم ایکشن تھرلر فلم’’بھیا جی‘‘ 24 مئی کو ریلیز ہوگی

میرے دوست سشانت سنگھ راجپوت مرنے سے پہلے اپنے بارے میں منفی خبروں سے شدید پریشان تھے

منگل 14 مئی 2024 13:57

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) بالی ووڈ کے اداکار منوج باجپائی نے اپنے آنجہانی دوست سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مرنے سے پہلے اپنے بارے میں منفی خبروں سے شدید پریشان تھے۔منوج باجپائی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست تھے۔ دونوں نے ابھیشیک چوبے کی فلم سونچیریا میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

وہ آج بھی اپنے دوست سشانت کیلئے مختلف مواقع پر آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں۔سدھارتھ کنن کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے منوج باجپائی نے اپنے دوست اور آنجہانی اداکار سشانت سنگھ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت ہی حساس انسان تھا اور اپنے بارے میں منفی خبروں بلائنڈ آرٹیکلز کی وجہ سے اکثر پریشان رہتا تھا، اور اس نے اس کا بہت برا اثر لے لیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سشانت کے ساتھ اپنی باتوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیلئے ہمیشہ مخصوص لابی کے لوگوں کو سنبھالنا مشکل رہتا تھا، جب اس کے بارے میں کوئی منفی آرٹیکل شائع ہوتا تو وہ بہت پریشان ہوجاتا، وہ اکثر میرے پاس آتا اور پوچھتا کہ ان چیزوں سے کیسے نمٹا جائے، تو میں اسے کہتا تھا کہ ان باتوں کو بالکل بھی سنجیدہ نہیں لو کیونکہ میں بھی پہلے ایسے حالات سے گزر چکا ہوں اور اپنے خلاف لکھے گئے ایسے مضامین کا خمیازہ بھگت رہا ہوں۔خیال رہے کہ منوج باجپائی اس وقت اپنی کرائم ایکشن تھرلر فلم’’بھیا جی‘‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر میں انہیں ایکشن اوتار میں دکھایا گیا ہے، فلم 24 مئی کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :