میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا

ہیرامنڈی کی شوٹنگ ختم ہوگئی، ہماری سیریز ریلیز ہوکر کامیاب بھی ہوگئی لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی

منگل 14 مئی 2024 14:02

میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ میں فریدن کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتیں۔حال ہی میں ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کی مرکزی کاسٹ نے معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے نیٹ فلکس شو ‘‘دی گریٹ انڈین کپل شو’’ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اٴْنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

اسی گفتگو کے دوران، شو کے میزبان کپل شرما نے سوناکشی سنہا سے کہا کہ آپ کے ساتھ کی اداکارائیں جیسے عالیہ بھٹ اور کیارا اڈوانی شادی شدہ ہیں، تو آپ اس پر کیا کہنا چاہیں گی کپل شرما کی بات سٴْن کر سوناکشی سنہا نے کہا کہ آپ تو میرے زخموں پر نمک چِھڑک رہے ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ میں شادی کرنے کے لیے کس قدر بیتاب ہوں۔

(جاری ہے)

سوناکشی نے کہا کہ ہیرامنڈی کی شوٹنگ ختم ہوگئی، ہماری سیریز ریلیز ہوکر کامیاب بھی ہوگئی لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

اٴْنہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں شرمین سیگل کی بھی شادی ہوگئی، سوناکشی سنہا کی بات کاٹتے ہوئے منیشا کوئرالہ نے کہا کہ ریچا چڈھا کی بھی شادی ہوگئی ہے اور وہ حاملہ بھی ہیں۔واضح رہے کہ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل اور فردین خان شامل ہیں۔‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :