امریکی وزیرخارجہ یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لئے کیف پہنچ گئے

منگل 14 مئی 2024 14:15

امریکی وزیرخارجہ یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لئے کیف پہنچ گئے
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن یوکرین سے اظہار یکجہتی کے لئے کیف پہنچ گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وزیر خارجہ کے ساتھ سفر کرنے والے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر خارجہ منگل کی صبح ٹرین کے ذریعے یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ مشکل وقت سے دوچار یوکرینی باشندوں کے لئے امریکی حمایت کی یقین دہانی کا ایک مضبوط اشارہ ہو گا۔

(جاری ہے)

عہدیدار نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ کا مشن واقعی اس بارے میں بات کرنا ہے کہ کس طرح یوکرین کے لئے امریکا کی اضافی امداد کی فراہمی کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے تاکہ یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد ملے ۔

اہلکار نے بتایا کہ آرٹلری، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل جسے اے ٹی اے سی ایم ایس کے نام سے جانا جاتا ہے اور 24 اپریل کو صدر جو بائیڈن کی جابنب سے منظور شدہ ایئر ڈیفنس انٹرسیپٹرز پہلے ہی یوکرینی افواج تک پہنچ رہے ہیں۔اہلکار نے کہا کہ وزیر خارجہ یوکرینی حکام بشمول صدر ولودیمیر زیلنسکی کو امریکی حمایت کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائیں گے اور یوکرین کے مستقبل پر مرکوز تقریر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :