پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے پاکستان ہاس لندن میں ظہرانہ

منگل 14 مئی 2024 16:33

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے پاکستان ہاس لندن میں ظہرانہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیم کی تمام 17 کھلاڑیوں سمیت سپورٹ اسٹاف نے ظہرانے میں شرکت کی۔ کپتان ندا ڈار نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی دستخط شدہ میچ شرٹ دی۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کیلیے انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔