بلا اجازت حج نہیں، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہوگا ،ڈپٹی گورنرمکہ

ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، شہزادہ سعود

منگل 14 مئی 2024 21:51

بلا اجازت حج نہیں، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہوگا ،ڈپٹی گورنرمکہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے زور دے کر کہا ہے کہ اجازت نامہ حاصل کیے بغیر حج نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات خادم حرمین شریفین کے مشیر مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کی موجودگی میں جدہ میں امارہ کے صدر دفتر میں مرکزی حج کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے حج عبادت اور مہذب رویہ ہے مہم اپنے سولہویں سیزن میں، بغیر پرمٹ کے حج نہیںسلوگن کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کی۔

اس موقع پر معزز شہزادے اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ حج ایک عبادت اور مہذب طرز عمل ہے، پرمٹ کے بغیر حج نہیں، اور اس حوالے سے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ مہم کا سولہویں سیزن میں آغاز اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس نے گز شتہ برسوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا ہے اور بلا اجازت حج کرنے یا اس میں مدد دینے والوں کے خلاف کامیاب اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :