جاپانی افواج میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھنے لگے

منگل 14 مئی 2024 21:51

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) امریکا کے بعد جاپان کی افواج میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا جس کے باعث جاپانی خواتین فوج کی ملازمت سے گھبرانے لگی ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان ایک بڑی فوج کی تیاری کر رہا ہے اور اس میں خواتین کے عہدوں پر تعیناتیوں کا بھی خواہشمند ہے تاہم خواتین پر جنسی حملوں میں اضافے کے بعد 2023 کے دوران خواتین کی فوج میں بھرتی کیلئے درخواستوں میں 12 فیصد تک کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کی جانب سے سخت اقدامات اٹھانے کے وعدے کے بعد بھی کوئی خاص اقدامات دکھائی نہیں دیتے، حکام کا کہنا تھا کہ آزاد ماہرین کی جانب سے انسداد ہراسیت نظام کی تشکیل کیلئے کچھ تجاویز دی گئی تھیں تاہم وزارت اس حوالے سے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں رکھتی۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پینل نے اگست میں رپورٹ شائع کی جس میں نشاندہی کی تھی کہ فوجی تربیت میں جنسی ہراسیت کا سطحی سا ذکر ہے، صرف چند پہلوں تک محدود رہتے ہوئے معاملے کا مکمل احاطہ نہیں کیا جاتا جبکہ نگرانی کے فقدان کے باعث مسائل بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :