راولپنڈی،10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاملزم گرفتار

منگل 14 مئی 2024 22:26

راولپنڈی،10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاملزم گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس کو متاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم ایوب یوسف عرف عادل نے اس کی 10سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،صدر واہ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم ایوب یوسف کو گرفتار کرلیا،متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ایس پی پوٹھوہارناصر نواز نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ عنوان :