’’ ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ڈپٹی کمشنراحمدآباد

پروگرام کا مقصد ضلع کو کوڑا کرکٹ سے پاک کر کے صحت مند اور خوبصورت بنانا ہے ،سعدیہ مہرکاشرکاء سے خطاب

منگل 14 مئی 2024 22:40

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ’’ ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پروگرام کا مقصد ضلع کو کوڑا کرکٹ سے پاک کر کے صحت مند اور خوبصورت بنانا ہے پروگرام کے تحت ضلع بھر میں ، شاہراہوں ،بازاروں ، گلی محلوں، بس سٹاپس اور قبرستانوںسمیت تمام عوامی مقامات کے صفائی کو یقینی بنانے کیلئے عملی طور پر موثر اقدامات جاری ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے ’’ستھرا پنجاب ‘‘پروگرام کے سلسلہ میں منعقدہ آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا کہ ضلع بھر میں صفائی کا یہ عمل اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک پورے ضلع کو زیرو ویسٹ نا بنا دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مرہم نواز کے اس عوام دوست منصوبے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا کہ شہریوں کے ذمہ داری ہے کہ حکومت پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم میں اپنے ضلع کو صاف اور خوبصورت بنانے میں ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیںواک میں متعلقہ محکموں کے افسران ،ملازمین ،مسلم لیگی (ن) کے راہنماوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔