صحبت پور سٹی میں پینے کیلئے پانی نا پید ہو گئی

منگل 14 مئی 2024 22:42

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) صحبت پور سٹی میں پینے کیلئے پانی نا پید ہو گئی لوگ پانی کی حصول کیلئے دور دراز علاقوں سے بھر کر لاتے ہیں محکمہ پی ایچ ای شہریوں کو پانی فراہم کرنے مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ محکمہ پی ایچ ای کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث شہری پانی پینے کیلئے ایک ایک بوند ترس رہے ہیں جب شہری شکایت کرنے جب آفیس جاتے ہیں تو موصوف آفیس میں موجود نہیں ہوتے ہیں اس شدید گرمی میں عوام پانی کی حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے صحبت پور شہریوں نے صوبائی میر سلیم خان کھوسہ ڈپٹی کمشنر صحبت پور و دیگر حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا محکمہ پی ایچ ای کے نا اہل عملہ کے خلاف نوٹسی لیں تاکہ عوام کو پانی مل سکی

متعلقہ عنوان :