پاک ڈونرز کے زیر اہتمام "تھیلیسیمیا کے مریضوں" کے لیے کویت میں 24ویں کامیاب خون کے عطیہ مہم کا انعقاد

تقریب میں 250 رجسٹرڈ عطیہ کنندگان نے شرکت کی

M.Irfan Shafiq محمد عرفان شفیق منگل 14 مئی 2024 19:20

پاک ڈونرز کے زیر اہتمام "تھیلیسیمیا کے مریضوں" کے لیے کویت میں 24ویں ..
کویت(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2024ء) پاکستانی بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کویت چیپٹر (پاک ڈونرز)، نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر خون کے عطیہ کی کامیاب مہم کا انعقاد کیا۔ کویت سنٹرل بلڈ بینک میں منعقدہ اس تقریب میں 250 رجسٹرڈ عطیہ کنندگان نے شرکت کی۔ عطیہ خون کی یہ مہم دو دن تک جاری رہی جو کہ تھیلیسیمیا سے لڑنے کے لیے "عطیہ خون کریں اور ایک بچے کی زندگی بچائیں" کے سلوگن کے تحت وقف کی گئی تھی۔

کویت میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق، کویت میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ ڈاکٹر اسد حفیظ اور کویت وزارت صحت سے خالد سعید الرشیدی نے خصوصی طور پر اس مہم میں شرکت کی اور پاک ڈونرز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور عطیہ کنندگان سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کویت سنٹرل بلڈ بنک کی انتظامیہ کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

کیمپ میں تشریف لانے والے معزز مہمانان کا محمد انعام مورگانائیٹ؛ صدر ہم سب کا پاکستان، حکیم طارق محمود صدیقی اور کیمپ لیڈر حفیظ اللہ خان نے بھرپور استقبال کیا۔ کمیونٹی کے سربراہان اور کوسٹ انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے نمائندوں سمیت مختلف معززین نے تقریب میں شرکت کی۔ گرین ہینڈز انوارنمنٹل ٹیم کی صدر ڈاکٹر سامعیہ السعیدان اور پاکستان ویمن فورم کویت نے اپنی ٹیموں نے ہمراہ اس بلڈ کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔

انکے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی، سماجی، ادبی، دینی، ثقافتی اور صحافتی شخصیات نے بھی کیمپ کا دورہ کیا جو اہم شخصیات تشریف لائیں، ان میں فرخ امیر سیال کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان،ممتاز ماہر قانون رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ، محمد عارف بٹ، ڈاکٹر شجاع الدین کھوکھر، ڈاکٹر جہانزیب عثمان، علامہ حفیظ الرحمان، ڈاکٹر رحمت اللہ خان، محمد ایوب بھٹی، ڈاکٹر محمد اقبال، سلطان الکندری، محمد عرفان عادل، محمد عمر، شمشاد خان تنولی، حاجی محمد ارشد مغل، حاجی منور حسین، چوہدری غضنفر جمشید پلاہوڑی، عابد ملک، محمد شریف حدیثوی، محمد ریاض راجپوت، عرفان شفیق، عرفان ریاض نون، چوہدری عقیل دانش گوندل، برکت مراد، سید جنید، چوہدری مدثر گجر، عثمان مانگٹ، احسن رضا، آفتاب گوندل، ملک خرم اعوان، محمد عمران ظفر، سلیم کرامت، معروف شاعر محمد ریاض، چوہدری شمشاد چیمہ، قیصر چوہدری، محمد ندیم اکبر، شکیل قریشی، حافظ عزیز احمد، غلام سرور حسین نقشبندی، طارق علی محسن، میاں محمد عرفان، سہیل وانی، میاں تنویر ساحل، خالد نور، چوہدری صفدر اقبال گندرا، عبداللہ عباسی، محترمہ صائمہ رانی، سکندر سعید کھوکھر، میاں محمد اشتیاق، چوہدری شبیر گجر، ملک طالب حسین صدیقی، چوہدری شفیق گجر کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کویت میں انسانیت کی خدمت کے لیے پاکستانی کمیونٹی کی لگن پر زور دیا۔پاک ڈونرز کے انچارج کوآرڈینیٹر نعمان اسلم گھمن نے 24ویں خون عطیہ مہم کے انعقاد پر فخر کا اظہار کیا اور خون کے عطیہ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے تنظیم کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس تقریب کو کویت سینٹرل بلڈ بینک، سپانسرز، عطیہ دہندگان، رضاکاروں اور میڈیا پارٹنرز سے تعاون حاصل ہوا، جس میں تھیلیسیمیا سے نمٹنے اور زندگیاں بچانے کی اجتماعی کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔

اس مہم میں آشاز ریسٹورنٹ اور سٹی بس کویت نے پاک ڈونرز کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، جس نے ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ آشاز ریسٹورنٹ، جو اپنے کھانے کی لذت اور مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے، اور سٹی گروپ کمپنی KSCP کا فلیگ شپ برانڈ CityBus، کویت میں پہلا نجی پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کنندہ ہے، جو خون کے عطیہ کے عظیم مقصد کی حمایت کرتے ہوئے سماجی ذمہ داری کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہ کیمپ بعد از نماز جمعہ شروع ہوا اور بلاتعطل شام 7 بجے تک جاری رہا۔ کیمپ کے اختتام پر محمد انعام مورگانائیٹ صدر ہم سب کا پاکستان کی جانب سے پاک ڈونرز انتظامیہ اور ٹیم کے لیے خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔