صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا کی زیرصدا رت صنعتی شعبے سےمتعلق قرضہ سکیموں کےحوالے اجلاس

منگل 14 مئی 2024 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے منگل کے روز بنک آف خیبر کے ہیڈ آفس پشاور میں صنعتی شعبے سے متعلق مختلف چھوٹے کاروباری طبقات کیلئے فراہم کی جانے والی قرضہ سکیموں کے حوالے سےمنعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بنک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان سلیم اعوان،گروپ ہیڈ شیر محمد،ایس ایم ایز ہیڈ اسد کاکا خیل اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں معاون خصوصی کو بنک خیبر کے ذریعے مختلف قرضہ سکیموں کے حوالے سے پریزنٹیشن دی گئی اور انھیں صنعتی شعبے کیلئے بنک کے ذریعے فراہم کی جانی والی مختلف نوعیت کی چھوٹی بڑی قرضہ سکیموں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

انکو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری طبقات کیلئے قرضہ سکیموں پرتفصیلی بریفنگ دیگئ۔ ۔معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ ماڈرنائزیشن آف انڈسٹریز پروگرام،ورکنگ کیپیٹل ریفائنانس سکیم،ریفائنانس کریڈیٹ گارنٹی فار وومن،ایس ایم ای آسان فنانس،فارم مکینزم سکیم اور کئی دیگر سکیمیں اس میں قابل ذکر ہیں اس موقع پر معاون خصوصی نے چھوٹی نوعیت کے کاروباروں اور کلسٹرز کیلئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھی درکار مراحل میں بنک کو ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی۔

انھوں اس موقع پر چھوٹے کاروباروں کیلئے قرضہ جات کی ایک نئی مفید اور سہولیات سے آراستہ سکیم شروع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :