ژ*دوران علاج بچی کی ہلاکت : ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 14 مئی 2024 20:10

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمید لطیف ہسپتال میں دوران علاج ساڑھے پانچ سالہ بچی کی ہلاکت کے کیس میں دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ گھر میں کھیلتے ہوئے بچی کی کہنی فریکچر ہوئی، ہسپتال ڈاکٹرز نے والدین کو آگاہ کئے بغیر آپریشن کا فیصلہ کیا، بچی کی ہلاکت کے بعد والدین کو آگاہ کیا گیا، بتایا گیا کہ بچی کو برین ہیمرج سمیت دیگر اٹیک سے ہلاکت ہوگئی، ہمیں پتہ چلا کہ بچی کی ہلاکت انجکشن سے ہوئی، ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹرز کے لائسنس معطل کر دئیے، غفلت انتظامیہ سے ہوئی جبکہ ہسپتال کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی، عدالت مجرمانہ غفلت پر ہسپتال کیخلاف کارروائی کا حکم دے، عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

وکیل ہسپتال نے موقف اپنایا کہ یہ اپیل قابل سماعت ہی نہیں ہے۔