نیو پمپ ہائوس گھارو میں سالانہ ترقیاتی کام شہر کو یومیہ 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا،ترجمان واٹرکارپوریشن

منگل 14 مئی 2024 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نیو پمپ ہائوس گھارو میں واٹر کارپوریشن اور کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ ترقیاتی کام کیا جائے گا، ترقیاتی کام 16 مئی سے 19 مئی تک جاری رہے گا، ترقیاتی کام کے دوران نیو پمپ ہاس گھارو میں پینل اور الیکٹریکل کے نئے برقی آلات نصب کیے جائیں گے، ترجمان نے بتایا کہ ترقیاتی کام کا دورانیہ مجموعی طور پر 72 گھنٹے ہوگا اور ترقیاتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، اس سلسلے میں شہریوں سے التماس ہے کہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :